the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی

انناس کے جوس کے فائدے

Mon 24 Apr 2017, 19:49:03
نئی دہلی24اپریل(ایجنسی) انناس وٹامن، معدنیات، اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر اہم اجزا سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ان کا استعمال کئی طرح سے مفید ثابت ہوتا ہے۔ ایک طویل عرصے سے اسے سوزش، جسمانی جلن اور بیماری سے بحالی کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ اگرچہ انناس کی 100 کے قریب اقسام ہیں لیکن افادیت کی بنا پر اس کی 8 اقسام کو ہی کاشت اور فروخت کیا جاتا ہے۔

ہاضمے کو بہتر بنائے
انناس میں ایک اہم اینزائم برومیلین موجود ہوتا ہے جو پروٹین کو توڑ کر ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتا ہے۔ اس کے علاوہ برومیلین کو کیپسول کی صورت میں بھی فروخت کیا جارہا ہے جو آپریشن کے بعد سوزش، زخم اور دیگر تکالیف کو دور کرتا ہے۔



" jameel="" noori="" nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">آنکھوں کے لیے مفید

ہم جانتے ہیں کہ وٹامن سی کا استعمال آنکھوں میں موتیا ہونے کو کئی لحاظ سے کم کرتا ہے۔ ماہرین پہلے ہی برطانیہ کے 1000 جڑواں بچوں پر وٹامن سی اور موتیا کے تعلق پر تحقیق کرچکے ہیں۔ اس لیے یہ موتیا کو روکنے میں بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔

امنیاتی نظام کو بہتر بنائے
انناس کے رس کا بہترین مصرف یہ بھی ہے کہ اس سے جسم کا قدرتی دفاعی نظام بیدار ہوتا ہے جو بیماریوں سے لڑتا ہے۔ اسے امنیاتی نظام کہتے ہیں۔ اس ضمن میں فلپائن میں اسکول کے بچوں پر ایک تجربہ کیا گیا اور انہیں ڈبے میں بند انناس روزانہ کی بنیاد پر دیا گیا۔ معلوم ہوا کہ اس سے بچے بیکٹیریا (جراثیم) سے محفوظ رہے اور بیماری کے بعد ان کی بحالی کا وقت بھی کم ہوگیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
صحت میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.